ساری جائیداد چن من کے لیے، مگر چن من ہے کون؟

پیر 23 فروری 2015 13:01

ساری جائیداد چن من کے لیے، مگر چن من ہے کون؟

اتر پردیش (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء)براجیش اور شابستہ سریواستا کا تعلق بھارتی صوبے اتر پردیش سے ہے۔اس بے اولاد جوڑے نے اپنی جائیدا د کا وارث اپنے پالتو بندر چن من کو بنایا ہے۔ 2005 میں ہندو براجیش اور مسلمان شابستہ نے گھر والوں کی مرضی کے خلاف شادی کر لی۔ جس پر دونوں کے گھر والوں نے انہیں عاق کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کو زندگی میں جو آسائشیں حاصل ہوئی ہیں وہ ان کے بندر کی ہی مرہون منت ہے۔

اس بندر کے آنے سے پہلے وہ غریب تھے، اب اُن کے کئی کاروبار ہیں، اس لیے ان کی خواہش ہے کہ جب وہ مرجائیں تو ان کا پالتو بندرچن من اسی طرح زندگی گذارے جس طرح اب گذار رہا ہے۔ چن من اس جوڑے کے بیٹے کی حیثیت سے بڑے ٹھاٹھ سے رہتا ہے۔ اس کا اپنا ائیر کنڈیشن کمرہ ہے، کھانے میں چائنز اور پینے میں جوس لیتا ہے۔

(جاری ہے)

چن من کے “ماں باپ” نے اس تنہائی کے خیال سے اس کی کمپنی کے لیے ایک اور بندر بھی رکھ لیا ہے۔

اس انوکھے جوڑے نے ایک ٹرسٹ بنایا ہے جو ان کی وفات کے بعد ان کی جائیداد سے چن من کا خیال رکھے گا۔ چن من کی وفات کے بعد ساری جائیداد بھارت کےبندروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام آئے گی۔ چن من اس وقت 10 سال کا ہے اور اس کی نسل کے بندر 40 سال تک جیتے ہیں۔اس لیے خیال ہے کہ وہ واقعی ایک دن اس ساری جائیداد کا مالک بن جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu