مرغی کے ایک ارب انڈوں میں سے ایک انڈہ کیسا ہوتا ہے؟

پیر 23 فروری 2015 13:01

مرغی کے ایک ارب انڈوں میں سے ایک انڈہ کیسا ہوتا ہے؟

لاچنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری 2015ء)مرغی کے انڈے لمبوترے گول بیضوی ہوتے ہیں مگر کوئی ایک انڈہ ایسا بھی نکل آتا ہے جو سب کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔ ایسکس(Essex ) کے ٹاؤن لاچنگٹن (Latchingdon) کی 44 سالہ مسز بروگٹن کو مرغی کا ایسا انڈہ ملا ہے جو بالکل کروی یعنی گول ہے۔

(جاری ہے)

مسز بروگٹن کا کہنا ہے کہ پہلے پہل تو انہیں اس انڈے کو دیکھ کر یقین نہ آیا پھر انہوں نے انڈے کا پین کیک بنانے کا ارادہ کیا، مگر پھر سوچا کہ اس انڈے کو فروخت کر کے رقم کسی فلاحی ادارے کو دے دی جائے۔

اس سے پہلے 2012 میں اسی طرح کا ایک انڈہ 91 پاؤنڈ میں فروخت ہو چکا ہے۔ مسز بروگٹن کے انڈے پر اب تک 16 بولیاں لگ چکی ہیں سب سے بڑی بولی 23 پاؤنڈ کی ہے۔ اگر آپ بھی اس بولی میں شامل ہو کر یہ انڈہ خریدنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں((http://www.ebay.co.uk/itm/Round-Chicken-Egg-100-Real-ALL-MONEY-GOES-TO-CHARITY-/171685953822?pt=LH-DefaultDomain-3&hash=item27f947c11e&clk_rvr_id=785149650147&afsrc=1&rmvSB=true))۔

Browse Latest Weird News in Urdu