نرس نے کیا 30 افراد کا قتل مگر اتنی معمولی وجہ پر۔۔

بدھ 25 فروری 2015 11:42

نرس نے کیا 30 افراد کا قتل مگر  اتنی معمولی وجہ پر۔۔

جرمنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری 2015ء) جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایک مرد نرس نے بوریت کی وجہ سے 30 افراد کو قتل اور بہت سوں کو موت کے منہ تک پہنچا دیا ۔اس پر 30 افراد کا قتل ثابت ہو چکا ہے جبکہ مزید 174 مریضوں کی موت کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیل ہائیڈ پر مقدمہ چل رہا ہے کہ اس نے 2003 سے 2005 کے دوران 30 افراد کو قتل اور بہت سوں کو موت کے منہ میں پہنچا دیا۔

نیل نے مقتولین کے ورثا سے کہا ہے کہ وہ اپنے کیے پر معذرت چاہتا ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ اگر عدالت اسے سزا دے تو ورثا اسے معاف کر دیں۔ 38 سالہ مرد نرس نےاپنا جرم قبول کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے 30 افراد کو دل مہلک دوا کی زیادہ مقدار دی جس کی وجہ سے مریض بلڈ پریشر کم ہو کر مر گئے۔ نیل نے بتایا کہ وہ مریضوں کو دوا کی زیادہ مقدار دیتا جس سے بلڈپریشر کی کمی کی وجہ سے مریض بے ہوش ہو جاتے، جس کے بعد نیل انہیں ہوش میں لاتا۔

(جاری ہے)

اگر مریض ہوش میں آجاتے تو نیل کو بہت خوشی ہوتی ، اگر مریض مر جاتے تو اسے بے حد دکھ ہوتا۔ نیل کا کہنا تھا کہ اس نے مریضوں کو اس دوا دینے کا فیصلہ خود کیا تھا۔ جب وہ کلینک میں کام کرتا تھا تو اس وقت مرنے والے مریضوں کی تعداد زیادہ ہوگئی تھی۔ نیل کو اس کے ایک کولیگ نے غلط دوا دیتے ہوئے پکڑا۔ اس وقت 174 مزید ایسے مریضوں کی موت کی تحقیقات ہو رہی ہیں جو نیل کی نگہداشت میں رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu