سعودی بیویوں نے تو حسد کی انتہا کر دی۔۔

بدھ 25 فروری 2015 11:42

سعودی بیویوں نے تو حسد کی انتہا کر دی۔۔

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری 2015ء)سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مراکش اور چلی کی خواتین کو سعودی عرب میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرنے کی اجازت دے گی۔ اس اعلان کے بعد سعودی عرب کے ایک اخبار“سبق” نے مختلف عورتوں سے انٹرویو کیے ہیں۔ سب کا یہی کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے کی مخالف ہیں۔اُن تمام بیویوں کا کہنا تھا کہ چلی اور مراکش کی عورتیں زیادہ خوبصورت ہوتی ہیں، انہیں ایسی عورتیں چاہیں جو ایشیائی عورتوں کی محنتی ہوں مگر بیمار نظر آئیں۔

(جاری ہے)

سعودی عورتوں کو بھارت، انڈونیشیا، سری لنکا اور فلپائن سے تعلق رکھنے والی گھریلو خادمائیں پسند ہیں۔ بعض بیویوں نےکہا کہ وہ پہلے ہی گھروں میں خوبصورت عورتوں کےکام کرنے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے، حکومت کے اس اعلان پر عملدامد کے بعد ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ ملازماؤں کی ایک ایجنسی کے ڈائریکٹر نے اخبار کو بتایا کہ کئی عورتوں نے اس سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ اگر اُن کے شوہر مراکش اور چلی سے تعلق رکھنے والی کسی گھریلو ملازمہ کے لیے کہیں تو پہلے ان ملازماؤں کو دیکھ لیا جائے کہ آیا وہ حسین تو نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu