گوالن سینڈریلا کو ملے 1.3 ملین پاؤنڈ

جمعرات 26 فروری 2015 12:04

گوالن سینڈریلا کو ملے 1.3 ملین پاؤنڈ

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء)سینڈریلا کی کہانی تو ہمارے قارئین نے لازمی سنی ہوگی ، بہت سوں نے تو اس کی فلمیں بھی دیکھی ہونگی۔ بچوں نے کارٹون تو لازمی دیکھے ہونگے۔ ملیے نئے زمانے کی گوالن سینڈریلا ارلان ڈیویس(Eirian Davies) سے۔ اس سینڈریلا کو شہزادہ تو نہیں ملا مگر 1.3 ملین پاؤنڈ مل گئے ہیں۔ 45 سالہ ارلان ڈیویس تین بہنیں ہیں۔ان کے والدین 75 سالہ ٹیگوائن(Tegwyn) اور 76 میری(Mary) کا کارمارتھرنشائر میں (Carmarthenshire) ایک جانوروںکا فارم ہے۔

اس فارم کی کل مالیت 3.8 ملین پاؤنڈ ہے۔ ارلان سارا دن گھر میں رہ کر گایوں کا دودھ دہوتی اور اس کی بہنیں گھر سے باہر پارٹیوں میں مشغول رہتی۔ ارلان کو اس کے والدین ہمیشہ کہتے کہ وہ ارلان کو اس کے کام کے بدلے گایوں کا ریوڑ اور فارم وراثت میں دیں گے۔

(جاری ہے)

ارلان کا کہنا ہے کہ اس کی بہنیں پولٹری فارم کے شیڈ میں بھی جاتی تو گاؤن پہن کر چہل قدمی کرنے جاتی جبکہ وہ دن رات کام کرتی۔

گھر والوں نے اس کا نام کاؤ شیڈ سینڈریلا(Cowshed Cinderella) رکھا ہوا تھا۔ اب جب جائیداد کی تقسیم کا وقت آیا تو اس کے والدین نے اسے اس کے جائز حق سے محروم کرنا چاہا۔ اس پرارلان نے پچھلے سال اپنے والدین کے خلاف مقدمہ کر دیا۔ اب عدالت کا جو فیصلہ آیا ہے اس میں ارلان کو 1.3 ملین پاؤنڈ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ رقم 30 سال تک بلامعاوضہ کام کرنے اور لڑکپن میں اپنی آزادی سے محروم رہنے کا معاوضہ ہے۔ارلان کے والدین کا موقف ہے کہ اب وہ ایک ٹرسٹ بنا کر تینوں بہنوں کو برابر حصہ دینا چاہتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu