10 سالہ بچی کا مرحوم باپ کو لکھا دلخراش گمشدہ خط فیس بک کے ذریعے واپس مل گیا

جمعرات 26 فروری 2015 12:04

10 سالہ بچی کا مرحوم باپ کو لکھا دلخراش گمشدہ خط فیس بک  کے ذریعے واپس مل گیا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) 10 سالہ بچی سمر لوئیڈ کا تعلق یئوویل(Yeovil)،سامرسیٹ(Somerset)،برطانیہ سے ہے۔سمر نے اپنے مرحوم باپ کی پانچویں برسی پر ایک دل خراش خط لکھا ۔سمر کا ارادہ تھا کہ وہ اس خط کو غبارے کے ساتھ باندھ کر ہوا میں چھوڑ دے جو اس کے باپ تک پہنچ جائے گا۔ بدقسمتی سے یہ خط اس نےکہیں گرا دیا۔سمر کے باپ کا پانچ سال پہلے اچانک انتقال ہو گیا تھا۔

سمر نے اپنے باپ کو لکھا کہ جب وہ رات کو روشن ستارے کو دیکھتی ہے تو اس سے وش کرتی ہے۔ اسے یقین ہے کہ وہ روشن ستارہ اس کا باپ ہے۔سمر نے یہ بھی لکھا کہ اس کی خواہش تھی کہ کاش اس کا باپ جنت میں نئے گھر میں جانے سے پہلے آخری بار اسے گڈبائی کہہ دیتا، اسے آخری بار گلے لگا لیتا۔ یہ خط اب سمر کو واپس مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ خط ایک پب کی پارکنگ میں گرا ہوا ملا تھاجسے ایک شخص نے پب کی مالکہ کو دے دیا۔

پب کی مالکہ اس خط کو پڑھ کر اتنا متاثر ہوئی کہ اس نے اس کے مالک کو ڈھونڈے کا فیصلہ کر لیا۔ اس نے اپنے پب کے فیس بک پیج پر اس خط کو شیئر کیا اور عوام سے اپیل کی کہ اس کے مالک کو ڈھونڈے کی کوشش کرے، مالکہ نے یہ بھی کہا کہ یہ خط اتنا دلخراش ہے کہ وہ اسے پھینک نہیں سکتی۔فیس بک پر یہ خط بہت زیادہ شیئر ہوا۔ سمر کے آسٹریلیا میں مقیم رشتے داروں نے بھی اسے دیکھ لیا۔

جس کے بعد سمر پب جاکر اس کی مالکہ سے وہ خط واپس لے آئی ۔ سمر نے بتایا کہ اس نے اب غبارے کو بغیر خط کے ہی ہوا میں چھوڑ دیا ہے۔ وہ نہیں چاہتی کہ اب یہ خط دوبارہ گم ہو اس لیے اب اسے فریم کرا کر اپنے پاس رکھے گی۔ ذیل میں سمر لوئیڈ کے اپنے باپ کو لکھے گئے خط کا متن ہے۔

'Dear Daddy. I love you. I miss you so much and I wish you were here right now!

'At night I sometimes look at the sky and make a wish and I make a wish on the brightest star I see and I believe it is you.

'I always think of you on your birthday, father's day, my birthday and Christmas and always after.

'Happy some days sad the other but right now I can feel you in my heart and you are always in my mind but I just wish I could have said one last goodbye and one last hug before you took your journey to your new home in heaven.

'I know all my brothers and sisters and everyone in our familys (sic) miss you every day too and wish you were still here but until we meet again or talk again I will leave you to rest.

'I love you so much xx RIP daddy xx and I hope you are happy where you are xxx

'Lots of love, your little girl Summer, I love you xxxxxxx.'

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu