ڈرائیور کے ساتھ ڈمی،حماقت یا ذہانت۔ وجہ بہت ہی حیرت انگیز

اتوار 1 مارچ 2015 12:57

ڈرائیور کے ساتھ ڈمی،حماقت یا ذہانت۔  وجہ بہت ہی حیرت انگیز

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مارچ۔2015ء)اکثر لوگ دفتر میں تاخیرسے پہنچنے کے لیے کوئی نہ کوئی بہانہ تیار رکھتے ہیں، مگر امریکا کے ایک شخص کو اپنی ملازمت سے اتنی محبت ہے کہ اس نے دفتر میں وقت پر پہنچنے کے لیےعجیب طریقہ اپنایا ہوا ہے۔وہ ڈرائیو کرتےہوئے وہ پسنجر سیٹ پر لکڑی کی ایک ڈمی رکھتا ہے۔ 56 سالہ جیمز کمپبل پسنجر سیٹ پر لکڑی کی ڈمی اس لیے رکھتا ہے تاکہ روڈ پر کارپول لین کو استعمال کر سکے۔

(جاری ہے)

اس لین پر صرف وہ گاڑی آ سکتی ہے جس میں ڈرائیور کے ساتھ کوئی نہ کوئی لازمی بیٹھا ہو۔ایک دن تیز رفتاری پر پولیس نے جیمز کو روکا اور پسنجر سیٹ کے پاس جا کر بولا کیا میں آپ کا آئی ڈی دیکھ سکتا ہوں ، اس پر جیمز کی چالاکی پکڑی گئی۔ جیمز نے اعتراف کیا کہ اس کی نئی نئی ملازمت لگی ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ ڈیوٹی پر تاخیر سے پہنچے اس لیے اس نے ڈمی کو ساتھ رکھا ہے۔جیمز نے کہا کہ آئندہ وہ ڈمی استعمال نہیں کرے گا بلکہ جب تاخیر ہو رہی ہوگی تو وہ پسنجر سیٹ پر اپنی بہن کو بیٹھا لیاکرے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu