’شکی مزاج‘بیوی سرکاری اجلاسوں میں بھی شوہر کے ہمراہ

پیر 2 مارچ 2015 21:48

’شکی مزاج‘بیوی سرکاری اجلاسوں میں بھی شوہر کے ہمراہ

سکندریہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مارچ۔2015ء)شوہروں کے حوالے سے بیگمات کی حساسیت اپنی جگہ مگر بعض شکی مزاج خواتین اس معاملے میں اس قدر حاسد واقع ہوتی ہیں کہ وہ چند لمحات کے لیے بھی اپنے شوہر نامدار کو کسی دوسری خاتون کے ساتھ ضروری بات چیت کو بھی گوارہ نہیں کرتیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ مصر کی ایک اہم شخصیت کی بیوی کا بھی ہے جو اہم سرکاری اجلاسوں میں بھی اپنے شوہر کو تنہا نہیں چھوڑتی بلکہ اس کے ہمراہ رہتی ہے۔

جی ہاں! موصوفہ مصر کے شہر اسکندریہ کے گورنر ڈاکٹر ھانی المسیری کی اہلیہ ہیں۔ انہیں اپنے شوہر کے اہم سرکاری اجلاسوں، وزراء اور سرکردہ شخصیات سے ملاقاتوں کے موقع پر بھی ان کے ہمراہ دیکھا جاتا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ سرکاری اجلاسوں میں بھی ’بیوی صاحبہ‘ کی بلاجواز موجودگی سے نہ صرف گورنر ڈاکٹر المسیری بلکہ دیگر حکام کو بھی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن وہ کچھ کہنے سے بھی قاصر ہیں کیونکہ آخر کو وہ گورنر کی بیوی جو ٹھریں۔

(جاری ہے)

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حال ہی میں کچی آبادیوں سے متعلق خاتون وزیر ڈاکٹر لیلیٰ اسکندر نے گورنر المسیری سے ملاقات کرنا تھی۔ اس اہم سرکاری میٹنگ میں بھی گورنر کی اہلیہ اپنے شوہر کے ہمراہ بیٹھی دکھائی دیں۔ اس نے اجلاس میں اپنی موجودگی ثابت کرنے کے لیے خاتون وزیر ڈاکٹر لیلیٰ سے گفتگو بھی کی۔ اسکندریہ گورنری کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ ڈپٹی گورنر ڈاکٹر سعاد الخولی نے گورنر المسیری کی اہلیہ کے سرکاری اجلاسوں میں اپنے شوہرکے ہمراہ رہنے سے انہیں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وہ بغیر کسی معاہدے کے ایسا کر رہی ہیں اور اچانک سرکاری اجلاسوں میں آ دھمکتی ہیں۔ گورنرکی شکی مزاج بیوی کا سرکاری اجلاسوں میں بھی اپنے شوہرکے ہمراہ رہنے کا یہ انوکھا واقعہ ہے جس پر سوشل میڈیا پر بھی تعجب کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu