ایک سال کی تیاری کے بعد سالگرہ کے تحفے نے لڑکی کو خوش کر دیا

پیر 9 مارچ 2015 12:25

ایک سال کی تیاری کے بعد سالگرہ کے تحفے نے لڑکی کو خوش کر دیا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ2015ء)ڈین سمتھ نے اپنی گرل فرینڈ جینیفر کیسل کو پروپوز کرنے کا عجیب ڈھنگ اپنایا۔ ڈین نے جینیفر کی سالگرہ والے دن سے ایک ویڈیو بنانی شروع کی جس کے شروع میں میں وہ کہتا ہے کہ میں اس ویڈیو میں ہر روز تمہیں شادی کے لیےپروپوز کرتا رہوں گا۔ اس کے بعد ڈین ہرروز ایک کارڈ بورڈ پر لکھتا کہ مجھ سے شادی کرو گی جینیفر، اس کے نیچے تاریخ لکھتا اور اس کی ویڈیو بنا لیتا۔

(جاری ہے)

کئی دفعہ وہ برش کرتے، ناشتہ کرتے کارڈ لکھ کر ویڈیو بنواتا۔ ویڈیو میں سارے سال کے ہردن کی ریکارڈنگ ہوتی ہے۔ جینیفر کی سالگرہ والے دن جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ اروبا میں چھٹیاں گزارنے آئی ہوتی ہے، اس کے گھر والے اسے ساحل پر بھیجتے ہیں جہاں اس کی ماں اس کے ہاتھ میں ویڈیو دیکھنے کے لیے ڈیوائس دیتی ہے۔ جنیفر ساحل پر بیٹھ کر ویڈیو دیکھتی ہے۔ آخری منظر میں ڈین اسے کہتا ہے کہ اب مٹر کر دیکھو، آخری دفعہ پوچھوں گا۔ جینیفر مٹر کر دیکھتی ہے تو ڈین ہاتھ میں کارڈ پکڑے کھڑا ہوتا ہے۔ جینیفر اس کے پاس جا کر فوراً ہاں کر دیتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu