عام شخص اپنی زندگی میں کتنے جانور کھا جاتا ہے؟

منگل 10 مارچ 2015 12:48

عام شخص اپنی زندگی میں کتنے جانور کھا جاتا ہے؟

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ 2015ء)ویب سائٹ ویجیٹرین کیلکولیٹر (Vegetarian Calculator) کے فیس بک پیج کے مطابق اپنی خوراک میں گوشت کھانے والا شخص اپنی زندگی میں7000 سے زیادہ جانور کھا جاتا ہے۔عام طور پر 80 سالہ شخص اپنی زندگی میں 11 گائے، 2400 مرغیاں، 4500 مچھلیاں، 80 ٹرکی اور 30 بھیڑیں کھا جاتا ہے۔خرگوش، بطخ، مرغابی، بٹیرٰ، جھینگے ملا کر یہ تعداد 7500 سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ نے لوگوں سے کہا کہ وہ سبزی کھایا کریں، کیونکہ سبزی کھانے والے کم ذرائع استعمال کر تے ہیں اور اُن کی وجہ سے فضا میں کاربن ڈآئی آکسائید بھی کم شامل ہوتی ہے۔ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ جانوروں کو پالنے سے گلوبل وارمنگ میں اضافہ ہوتا ہے۔ صنعتی دھویں کے بعد جانوروں کی پرورش سے ہی گلوبل وارمنگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ویب سائٹ کی طرف سے پیش کی گئی ان شماریات کے بعدکئی لوگوں نے کہا ہے کہ وہ گوشت کا استعمال ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔ ایک شخص نے ان شماریات کو دیکھ کر کہا کہ میں نے تو ابھی اپنے حصے سے کم کھایا ہے مجھے اور گوشت کھانا چاہیے۔ اکثر گوشت خوروں کا خیال ہے کہ لوگوں کے سبزی خور ہونے سے اُن کا فائدہ ہے۔ اس سے انہیں سستے داموں وافر گوشت دستیاب ہوگا۔

Browse Latest Weird News in Urdu