کیا واقعی جیکی چن اپنے بیٹے کو پھوٹی کوڑی بھی نہیں دے گا؟

جمعہ 13 مارچ 2015 11:28

کیا واقعی جیکی چن اپنے بیٹے کو پھوٹی کوڑی بھی نہیں دے گا؟

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ2015ء)جیکی چن کے اثاثہ جات کی مالیت 9.8 ارب یوان(تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر) ہے۔پہلے جیکی چن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تمام اثاثہ جات فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کر دے گا۔ جیکی چن نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے بیٹے کے لیے جائیداد میں ایک دمڑی بھی نہیں چھوڑے گا۔

(جاری ہے)

جیکی چن کا کہنا تھا کہ اس کا بیٹا جیسی چن خود پر بھروسہ کرے اور اپنی روزی روٹی خود کمائے۔

فروری میں بیٹے کے جیل سے چھوٹنے اور خود کو بہتر بنانے کے بعد جیکی چن نے بھی اپنی وصیت تبدیل کر دی ہے۔ اب باپ بیٹے کے درمیان تعلقات بھی بہتر ہوگئے ہیں۔ اب جیکی چن کا کہنا ہے کہ اگر وہ جائیداد اپنے بیٹے کے لیے نہیں چھوڑے گا تو کس کے لیے چھوڑے گا؟ ہر چیز جیسی چن کو ہی ملے گی، وہ میرا بیٹا ہے اور میں اس کا باپ۔

Browse Latest Weird News in Urdu