کیا اس وجہ سے بھی جہاز موڑے جا سکتے ہیں؟

پیر 16 مارچ 2015 11:11

کیا اس وجہ سے بھی جہاز موڑے جا سکتے ہیں؟

دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ2015ء)جہاز کے مسافر دوبئی جانے کے امید میں بیٹھے تھے کہ پائلٹ نے اعلان کیا ، وہ واپس ہیتھرو ائیرپورٹ جا رہے ہیں کیونکہ کسی نے ٹوائلٹ میں کچھ زیادہ بدبودار دھماکہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جہاز کے ایک مسافر کے مطابق جہاز میں ہلکی سی بدبو پھیلی جو بڑھ کر اتنی تیز ہو گئی کہ انسانوں اور جہاز دونوں کی صحت کےلیے نقصان دہ تھی۔ جس مسافر نے یہ بتایا ، اس نے اس جرم کا مرتکب ہونے سے بالکل انکار کر دیا، بلکہ کہا کہ یہی سب تو پائلٹ نے بتایا تھا۔ اس حادثے کی وجہ سے مسافروں کو واپس برطانیہ آنا پڑا جہاں برٹش ائیر ویز نے اس کے لیے قیام و طعام کا بندوبست کیا ہوا تھا۔ اگلے دن تمام مسافروں کو دوسری فلائیٹ سے دوبئی بھیج دیا گیا ۔

Browse Latest Weird News in Urdu