نائن الیون حادثے کے بعد ملبے میں بھوت

پیر 16 مارچ 2015 11:11

نائن الیون حادثے کے بعد ملبے میں بھوت

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ2015ء)نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سابق آفیسر فرینک مارا نے اپنی کتاب فرام لینڈ فل ٹو ہالوڈ گراؤنڈ میں نائن الیون حادثے کے بعد ملبے میں بھوت کے ملنے کا ذکر کیا ہے۔ پولیس آفیسر کو ملبے سے انسانی باقیات کی تلاش کا کام سونپا گیا تھا، اس دوران اس نے عورت کا بھوت دیکھا۔

(جاری ہے)

پولیس آفیسر کے مطابق بھوت افریقی امریکن عورت کا تھا اور اس نے دوسری جنگ عظیم کے ریڈکراس کے ورکروں جیسا سفید لباس پہنا ہوا تھا ۔

فرینک سے اس بھوت کو پچاس گز کی دوری سے دیکھا تھا۔ جب اس نے بھوت پر توجہ کی تو وہ غائب ہوگیا۔ فرینک کے مطابق ، وہ اس بات کو بھول گیا تھا مگر جب 2013 میں ایک انٹرویو کے دوران اس سے سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ دوسری جنگ عظیم کے ریڈ کراس ورکروں کے بھوتوں پر یقین رکھتا ہے جو لوگوں کی مدد کرتے ہیں تو فرینک کو ساری بات یاد آگئی۔فرینک کے مطابق چند دوسرے پولیس والوں نے بھی اسے دیکھا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu