پولیس کو سیلفی-ش لڑکی کی تلاش ہے

پیر 16 مارچ 2015 11:15

پولیس کو  سیلفی-ش  لڑکی کی تلاش ہے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ2015ء) پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ایک سیلفی-ش (selfie-ish)لڑکی ہے۔پولیس کو ایک لڑکی کی تلاش ہے جس نے سوفولک کاؤنٹی، لانگ آئی لینڈ کی سلیف سروس مشین سے کئی فوٹو پرنٹ کیے مگر اس کے پیسے ادا نہیں کیے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ لڑکی یہ نہیں جانتی تھی کہ اس مشین سے پرنٹ کیے تمام فوٹو مشین میں محفوظ ہو جاتے ہیں۔ ان محفوظ فوٹوؤں سے پولیس کو اس لڑکی کی ایک سیلفی بھی مل گئی ہے۔ پولیس نے اس سیلفی کو شائع کر دیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اس کو ڈھونڈنے میں مدد دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس لڑکی کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لیے 5 ہزار ڈالر کا انعام بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu