ڈائیٹ مشروبات ہی موٹاپے کا باعث بنتے ہیں۔ نئی تحقیق

بدھ 18 مارچ 2015 13:12

ڈائیٹ مشروبات ہی موٹاپے کا باعث بنتے ہیں۔ نئی تحقیق

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ2015ء)نئی تحقیق میں انکشاف ہواہے کہ ڈائیٹ کوک اور دوسرے زیرو کیلوری مشروبات موٹاپے کا باعث بنتے ہیں۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس کی تحقیق کے مطابق ،جو 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں پر کی گئی ، ڈائیٹ مشروبات انسانی صحت پر برے اثرات ڈالتے ہوئے وزن بڑھاتے ہیں۔ یہ نتائج 10 سال کی تحقیق کے بعد اخذ کیے گئے ہیں۔ پچھلے 30 سالوں کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ہماری خوراک میں مصنوعی مٹھاس والے اجزا زیادہ ہو گئے ہیں مگر سا تھ ہی اس کا اثر موٹاپے کی صورت میں نکلا ہے۔

(جاری ہے)

2014 میں سائنسی جریدے نیچر میں ایک تحقیق شائع ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مصنوعی مٹھاس وزن بڑھنے کا باعثت بنتی ہیں، کیونکہ منصوعی مٹھاس جسم کے فائدہ مند بیکٹریا کو ختم کر دیتی ہے۔749 افراد سے 10 سال کے دوران تین مختلف نشتوں کے بعد پتہ چلا ہے کہ ڈائیٹ مشروبات کا اثر وزن بڑھنے اور موٹاپے کی صورت میں نکلا ہے۔ایسے افراد جو ڈائیٹ مشروبات پیتے ہیں کا پیٹ ایسے افراد کے مقابلے میں جو نہیں پیتے 3 گنا بڑھا ہے ۔ 10 سال کے دوران دیکھا گیا کہ ایسے افراد جو ڈائیٹ مشروبات نہیں پیتے کا پیٹ 0.80 انچ بڑھا ہے۔ جو کبھی کبھار پیتے ہیں ان کا پیٹ 1.83 انچ بڑھا ہے جبکہ جو روز ہی ڈائیٹ مشروبات پیتے ہیں کا پیٹ 3.16 انچ بڑھا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu