نہ چولہے پر ، نہ اون میں۔ گوشت پکانے کا انوکھا انداز

جمعرات 19 مارچ 2015 14:41

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ2015ء) ٹیکسن ڈسٹن نشانہ بازی کےکئی مقابلے جیت چکا ہے۔ اس نے اپنی ایم 16 بندوق کے ذریعے گوشت پکانے کا مظاہرہ کیا۔ ڈسٹن نے گوشت کو بندوق کی نال کے گرد رکھ کر اسے چاندی کےورق سے لپیٹ دیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد اس نے اس بندوق سے نشانے بازی کی۔ 90 راؤنڈ فائر ہو چکے تو گوشت سے دھواں سا اٹھنے لگا۔ ڈسٹن نے چاندی کا ورق ہٹا کر گوشت کو مزے سے کھایا۔ دیکھنے میں گوشت بالکل صحیح پکا ہوا لگ رہا تھا۔ ڈسٹن نے اس سارے عمل کی ویڈیو بنا کر یوٹیوب پر ڈال دی ہے۔ جہاں اسے چار لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu