برطانیہ کا سورج گرہن اسلام کی سربلندی کا نشان ہے۔ پاسٹر نے پیشنگوئی کر دی۔

جمعہ 20 مارچ 2015 14:38

برطانیہ کا  سورج گرہن اسلام کی سربلندی کا نشان ہے۔ پاسٹر نے پیشنگوئی کر دی۔

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ2015ء) جمعہ 20 مارچ کو یورپ کے کئی علاقوں میں جزوی سورج گرہن ہو گا جبکہ برطانیہ کے کچھ علاقوں میں 99 فیصدتک تاریکی چھا جائے گی۔ ایک پاسٹر، مارک بلیٹز نے پیشنگوئی کی ہے کہ جمعے کا سورج گرہن قیامت کی نشانی ہے۔ مارک بلیٹز نے مزید کہا کہ وہ اسلام کو ابھرتا دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس نے کہا کہ یہ گرہن یہودی کیلنڈر کی ابتدا میں لگ رہا ہے، اس لیے بھی یہ خاصا اہم ہے۔مارک نے کہا کہ مکمل گرہن غیر یہودی اقوام کے لیے قیامت کی نشانی ہے۔ اس نےیہ بھی کہا کہ جہاں جہاں یہ گرہن ہوگا، یعنی انگلینڈ اور سوئیڈن میں ، وہاں اسلام ابھر رہا ہے اور اسرائیل کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مارک نے کہا کہ یورپین لوگوں کو اس سورج گرہن پر غور کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu