شعبدہ بازی کے شہنشاہ ڈیوڈ کاپر فیلڈ کے ساتھ ہی شعبدہ ہو گیا

بدھ 25 مارچ 2015 11:49

شعبدہ بازی کے شہنشاہ ڈیوڈ کاپر فیلڈ کے ساتھ ہی شعبدہ ہو گیا

لاس ویگاس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ2015ء)ڈیوڈ کاپر فیلڈ شعبدہ بازوں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے۔ دنیا کو اپنے شعبدوں سے حیران کرنے والے شعبدہ باز کے ساتھ ہی ہاتھ ہو گا۔ اُن کے اپارٹمنٹ میں سیلاب آیا اور غائب ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک سٹی کی ایسٹ 57 سٹریٹ پر واقع بلڈنگ میں سب سے اوپر ڈیوڈ کاپر فیلڈ کا اپارٹمنٹ ہے۔

(جاری ہے)

اپارٹمنٹ کی چھت پر بنے پول کا پانی غائب ہوکر ڈیوڈ کاپر فیلڈ کے اپارٹمنٹ میں ظاہر ہوا اور نچلی منزلوں سے ہوتا ہوا غائب ہو گیا ۔ کاپر فیلڈ کے اٹارنی ٹیڈ بلوم برگ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ چھت پر بنے پول کے خراب پمپ کی وجہ سے ہوا ہے۔اس نے بتایا کہ پول کا سارا پانی کاپر فیلڈ اور دوسرے اپارٹمنٹس سے ہوتا ہوا بہہ گیا۔ جس وقت یہ واقعہ ہوا کاپرفیلڈ لاس ویگاس میں شو کر رہا تھا۔ اٹارنی نے بتایا کہ اس واقعے سے کاپر فیلڈ کے بہت کام کی مشینیں خراب ہو گئیں۔مرمت کے بعد پول کو دوبارہ پانی سے بھر دیا گیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu