اورنج جوس کی وجہ سے باپ نے بیٹے کو گولی مار دی

بدھ 25 مارچ 2015 11:59

اورنج جوس کی وجہ سے باپ نے بیٹے کو گولی مار دی

لوسیانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ2015ء) لوسیانا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے 18 سالہ بیٹے کو اورنج جوس کی وجہ سے گولی مار دی۔ تفصیلات کے مطابق58 سالہ ایلڈریج ڈیوکس اور اس کے بیٹے کے درمیان گھر میں اورنج جوس کے کم ہونے پر جھگڑا ہوا۔

(جاری ہے)

بیٹے نے چینی کا گلدان توڑا، گھر میں توڑ پھوڑ کی اور باہر چلا گیا۔ اس پر باپ نے اپنی شاٹ گن اٹھائی اور گھر کے باہر کھڑے بیٹے پر کئی گولیاں چلا دی۔ ایک گولی بیٹے کے کولہے میں لگی۔ بیٹے کو ہسپتال پہنچا دیا گیا مگر اس کے زخم ایسے نہیں کہ اس کی جان چلی جائے۔ پولیس نے اقدام قتل اور اسلحے کے غیر قانونی استعمال کے الزام میں ایلڈریج ڈیوکس کو گرفتار کر لیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu