زندہ مینڈک کھانے کاانجام

جمعرات 26 مارچ 2015 11:38

زندہ مینڈک کھانے  کاانجام

چین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ2015ء)جنوبی چین کے صوبے یوننان کے علاقے ژہاؤیانگ کی ایک عورت ین منگ نے بچپن میں زندہ مینڈک کھا لیا تھا۔ 29 سالہ ین منگ نے 5 سال کی عمر میں جب مینڈک کھایا تو ایک طفیلی(parasite) بھی اس کے جسم میں پہنچ گیا۔ جسم میں کئی سالوں تک یہ پھلتا پھولتا رہا۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ سے ین منگ کو سپاراگانوسس نامی انفیکشن بھی ہو گئی۔ پچھلے 6 سالوں سے ین منگ سر درد کی شکایت کر رہی تھی اور اس کی وجہ سے کئی بار گر بھی گئی۔آخر کار ڈاکٹروں نے اس دماغ کے آپریشن کا فیصلہ کیا۔ آپریشن میں ین منگ کے اعصابی نظام کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا مگر ڈاکٹروں نے یہ خطرہ مول لیا۔ آپریشن کے بعد ین منگ کے دماغ سے 10 سینٹی میٹر کا زندہ کیڑا نکال دیا گیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu