جیل میں دو ماہ گذارنے پر انعام

جمعرات 26 مارچ 2015 12:02

جیل میں دو ماہ گذارنے پر انعام

میڈرڈ، سپین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ2015ء) ایک فرانسیسی کاروباری شخص کے جیل میں دو مہینے گذارنے کے بعد حکام کو پتہ چلا کہ جس کھیپ کے پکڑنے پر اسے جیل بھیجا گیا ہے اس میں کوکین نہیں بلکہ صابن ہیں۔مذکورہ شخص کو بے گناہ جیل کاٹنے پر 9,172ڈالر دئیے گئے ۔ کورسیکا سے تعلق رکھنے والے کاسمیٹک کمپنی کے مالک جیکوس فیوکونی کیٹالونیا، سپین میں نومبر 2012 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جس وقت اسے گرفتار کیا گیا وہ اپنے باپ کے ساتھ صابن سے بھری وین چلا رہا تھا۔جیکوس کا باپ لیورنٹ فیوکونی ماضی میں منشیات کا سمگلر رہا ہے جس کے مشہور منشیات سمگلروں کے ساتھ تعلقات بھی رہے ہیں۔ جیکوس نے سپین کی ایک فیکٹری سےصابن کی 2850 ٹکیاں خریدی مگر جب سپین کی سول فیلڈ گارڈ نے ان کا ٹسٹ کیا تو کوکین کا نتیجہ مثبت آیا۔

(جاری ہے)

14 دسمبر کو سپین کے نیشنل انسٹیوٹ آف ٹاکسیکولوجی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ صابن میں کوکین نہیں ہے۔

عدالت کے رپورٹ قبول کرنے تک 7 ہفتے اور گذر گئے۔ جس کے بعد جیکوس کو آزاد کر دیا گیا۔ اس کے باپ کوتفتیش کے لیے حراست میں رکھا گیا ۔ جیکوس نے وزارت انصاف پر90,643 ڈالرہرجانے کا مقدمہ کر دیا مگر وزارت انصاف نے9,172 ڈالر دئیے۔ وزارت کا کہنا تھا کہ انہوں نے 131 ڈالر فی دن کے منظور شدہ ریٹ سے ادائیگی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu