داڑھی رکھنے اور برقع پہننے پر جوڑے کو سالوں قید کی سزا

پیر 30 مارچ 2015 12:02

داڑھی رکھنے اور برقع پہننے پر جوڑے کو  سالوں قید کی سزا

چین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ2015ء)چین کے شہر کاشغر میں ایک شخص کو داڑھی رکھنے کے جرم میں 6 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ اس کی بیوی کو نقاب کرنے اور برقع پہننے پر 2 سال قید کی سزا ہوئی ہے۔ کاشغر چین کے صوبے ژنجیانگ میں واقع ہے جہاں اویغور نسل کے مسلمان اکثریت میں ہیں۔ حکام نے یہاں داڑھی رکھنے اور برقع پہننے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اخبار چائنا نیوز ڈیلی کے مطابق 38 سالہ شخص نے 2010 میں ڈاڑھی بڑھانا شروع کی جبکہ اس کی بیوی بھی کافی عرصے سے برقع کا استعمال کر رہی ہے۔وہاں کے حکام نے ایک سال سے ایک مہم چلارکھی ہے جس میں مردوں کو داڑھی بڑھانے سے روکا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق بڑھی ہوئی داڑھی انتہا پسندی کی علامت ہے۔حکام کی ایک مہم عورتوں کے لیے بھی ہے جس کا نام پراجیکٹ بیوٹی ہے۔ اس میں عورتوں کی کھلے سر کے ساتھ گھومنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ کاشغر سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کو کئی بار خبردار کیا گیا جس کے بعد انہیں عدالت نے سزا سنائی ۔اس سال کے شروع سے بہت سے لوگ داڑھی، نقاب اور برقع کے قانون کی خلاف ورزی کر کے جیلوں میں جا چکے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu