گھر کھودنے پر آدمی کو جو ملا کسی کو نہ ملا ہوگا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 4 اپریل 2015 13:25

گھر کھودنے پر آدمی کو جو ملا کسی کو نہ ملا ہوگا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل 2015ء)یہ فلم لارڈآف دی رنگ یا کسی اور افسانوی فلم کی کہانی لگتی ہے مگر یہ سچ ہے کہ لوگوں کے قدموں کے نیچے سرنگوں اور بڑے کمروں پر مشتمل ایسا شہر تھاجس میں 20 ہزار لوگ رہ سکتے تھے۔ یہ زیر زمین شہر کاپا دوکیا، ترکی میں حادثاتی طور پر دریافت ہوا ہے۔ نوشہر ترکی کے مزدوروں کو ایک گھر کے نیچے سے اس شہر کا دووازہ ملا جس میں بہت سے مکانات تھے۔

(جاری ہے)

خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ شہر 5 ہزار سال پرانا ہے۔ اس سے پہلے اسی علاقے میں 18 منزلہ شہرڈیرنکویو ملا تھا ۔ وہ شہر ایک شخص کو 1963 میں اپنے تہہ خانے کی دیوار گرانے پر ملا تھا۔ نیا شہر پرانے والے سے کئی گنا بڑا ہے۔ نوشہر کے میئر حسن انور نے نیشنل جیوگرافک کو بتایا کہ یہ نئی دریافت شہر کے لیے نیا موتی، نیا ہیرا اور نیا سونا ہے۔ میئر کا کہنا تھا کہ جیسے ہی شہر مکمل طور پر سامنے آئے گا کاپادوکیا کی حیثیت ہی بدل جائے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu