فیس بک پوسٹ پڑھ کر ماں کے ہوش اڑ گئے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 7 اپریل 2015 12:52

فیس بک پوسٹ پڑھ کر ماں کے ہوش اڑ گئے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل2015ء) ایک ماں جس کی طبیعت کئی ماہ سے کچھ خراب تھی، فیس بک پر ایک پوسٹ پڑھ کر حیران رہ گئی۔فیس بک پوسٹ پڑھ کر پتہ چلا کہ اسے کینسر ہے۔ 36 سالہ لورا ایورلی کو تین ماہ سے قبض، کمر درد اور چند دوسری شکایات تھیں،اسے باربار پیشاب بھی آتا تھا۔ پہلے وہ بیماری رہ چکی تھی، اسی وجہ سے اس نے ان شکایات کو اسی بیماری کا شاخسانہ سمجھا۔

(جاری ہے)

اس نے اپنی فیس بک ٹائم لائن پر ایک پوسٹ پڑھی جس میں بتایا گیا کہ یہ تمام علامتیں کینسر کی بھی ہوتی ہیں۔ لورا نے اپنے ٹسٹ کرائے تو پتہ چلا کہ اسے خطرناک قسم کا رحم کا کینسر ہے جو پھیلنا شروع ہوا ہے۔ بعد میں ہیسٹریکٹومی (آپریشن کے ذریعے رحم کو جسم سے نکالنا)کاآپریشن ہوا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ کینسر کافی پھیل چکا ہے۔ مسز لورایورلی اس وقت آپریشن کے بعد کیموتھراپی کے عمل سے گذر رہی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ کینسر کو شکست دے دی گی۔ کینسر کی اگر ابتدائی مرحلے پر ہوئے جائے تو اس کے علاج کے بہت زیادہ چانسز ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu