دنیا کی معمرترین عورت کا اعزاز صرف 6 دن کے لیے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 8 اپریل 2015 13:38

دنیا کی معمرترین عورت کا اعزاز صرف 6 دن کے لیے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل2015ء) اپریل کا پہلا ہفتہ دنیا کی معمر ترین خواتین کے لیے کچھ زیادہ اچھا نہیں رہا۔ یکم اپریل کو جب میساؤ اکاوا نے 117 سال کی عمر میں وفات پائی تو دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز گرٹروڈ ویور کے نام ہوگیا ۔ گرٹروڈ نمونیے کے مرض میں مبتلا تھی اور اسی باعث 6 اپریل کو116 سال کی عمر میں وہ بھی آرکنساس میں وفات پا گئی۔

دنیا کی معمر ترین خاتون ہونے کا اعزاز اُن کے نام صرف 6 دن رہا۔ گرٹروڈ اس سال 4 جولائی کو 117 سال کی ہونے والی تھی۔

(جاری ہے)

واشنگ پوسٹ کے مطابق آرکنساس کے نرسنگ ہوم کا کہنا ہے کہ گرٹروڈ کو اپنے منفرد اعزاز کا احساس تھا۔ اس نے بڑی خوشی کے ساتھ ہر فون کال کو سنا، ہر خط پڑھا اور اپنے اعزاز پر خوش ہوئی۔ گرٹروڈ 1898 میں پیدا ہوئی تھی، چھ بچوں میں سب سے چھوٹی تھی۔

اس نے اپنی لمبی عمر کے بارے میں بتایا تھا کہ اس کا برتاؤ ہر کسی کے ساتھ اچھا ہوتا تھا، اسی وجہ سے وہ لمبے عرصے زندہ رہی۔ گرٹروڈ کے 4 بچوں میں سے صرف ایک بیٹآ زندہ ہے جو اس کی وفات کے اگلے دن 94 سال کا ہو گیا۔ گرٹروڈ کےبعد اب دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز جیرالین ٹالے کے پاس ہے ۔ جیرالین انکسٹر، مشی گن میں رہتی ہے۔ جیرالین 23 مئی کو 116 سال کی ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu