سائنس کی ترقی ۔ماں نے اپنے بہن اور بھائی کو جنم دیا۔
فیضان ہاشمی جمعرات 9 اپریل 2015 11:32
لندن بچپن میں ایک لطیفہ پڑھا تھا جو کچھ اس طرح تھا کہ پاگل خانے کا ڈاکٹر ایک پاگل سے پوچھتا ہے کہ تم پاگل کیسے ہوئے؟ پاگل کہتا ہے کہ میں نے ایک لڑکی سے شادی کی، کچھ دنوں بعد میرے بیٹے نے اس لڑکی کی ماں سے شادی کر لی۔ اب میں اپنے بیٹے کا داماد بھی تھا اور باپ بھی۔ میرا بیٹا، بیٹا بھی تھا اور سسر بھی۔ میری بیوی میرے بیٹے کی ماں بھی تھی اور بیٹی بھی، میری ساس بیک وقت میری ساس اور بہو تھی اور میں اپنی ساس کا بیک وقت سسر اور داماد تھا۔
پھر ہم دونوں کے ہاں بچوں کی ولادت ہوئی۔ میرا بیٹا میرے پہلے بیٹے کا بھائی بھی تھا اور نواسا بھی جبکہ میرے بیٹے کا بیٹا میرا پوتا بھی تھا اور سالا بھی۔یہیں تک سن کر ڈاکٹر بولا کہ بھائی بس کرو ورنہ مجھے بھی پاگل کر دو گے۔ اس طرح کی صورتحال سے مستقبل قریب میں بہت سے لوگ پاگل ہوا کریں گے۔(جاری ہے)
آئی وی ایف (In vitro fertilization) ایک ایسا طریقہ کار ہے جس کے تحت انڈے اور سپرم کو لیبارٹری ڈش میں ملایا جاتا ہے جس کے بعد اسے رحم میں رکھ دیا جاتا ہے۔
اس طریقہ علاج کو بہت سی بیماریوں میں استعمال کیا جاتا ہے مگر اس میں بعض دفعہ انڈے اور سپرم کو اصل ماں کی بجائے کسی اور عورت کے رحم میں رکھ دیا جاتا ہے۔ اس دوسری عورت کو سروگیٹ مدر یا متبادل ماں کہا جاتا ہے۔ بعض ممالک میں سروگیٹ مدربننا اچھا خاصا پیشہ بن چکا ہے، مگر پھر بھی اکثر جگہوں پر قریبی عزیز رشتے دار عورت ہی سروگیٹ مدر بن جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ برطانیہ میں بھی ہوا جہاں ماں ، ایلن براؤن نے اپنے ہی بہن اور بھائی کو جنم دیا۔ ماں نے تین بچوں 17 سالہ میڈی ، 12 سالہ روتھ اور 12 سالہ ایلکس کو جنم دیا مگر ان میں سے 17 سالہ میڈی ہی ایلن کی قانونی بیٹی ہے۔ ایلکس اور روتھ کے لیے ایلن اپنی ہی ماں جینی کے لیے سروگیٹ مدر بنی تھی۔ ایلن نے اپنے انڈے کو اپنے سوتیلے باپ ٹونی کے سپرم سے فرٹیلائز کیا تھا۔ ایلکس اور روتھ حیاتیاتی طور پر تو ایلن کے بچے ہیں مگر قانونی طور پر انہیں ایلن کی ماں جینی اور سوتیلے باپ ٹونی نے گود لیا ہوا ہے۔ ایلکس اور روتھ اب ایلن کی بیٹی میڈی کے بہن بھائی ہی نہیں ماموں اور خالہ بھی ہیں۔ایلن اپنے دو بچوں کی ماں بھی ہے اور بہن بھی۔ جینی اور ٹونی ، ایلکس اور روتھ کے حیاتیاتی طور پر نانا اور نانی جبکہ قانونی طور پر ماں اور باپ ہیں۔ رشتے داریوں کا یہ چکر کافی مشکل اور پیچیدہ ہو گیا ہے۔ پچھلے چند ماہ میں اس طرح کے درجنوں واقعات خبروں میں آ چکے ہیں جس کے بعد ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ سروگیسی کے حوالے سے باقاعدہ قانون سازی یا اخلاقی حدیں متعین کی جانی چاہیے۔Browse Latest Weird News in Urdu
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر2023 میں امریکا پہنچے
دلچسپ و عجیب خبریں
-