1000 کتوں کے قاتل کو صرف اتنی سی سزا!

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 10 اپریل 2015 11:49

1000 کتوں کے قاتل کو صرف اتنی سی سزا!

روس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل2015ء)ایک شخص ،جس پر الزام ہے کہ اس نے 1000 کتوں کو زہر دے کر مارا،پر صرف 200 پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ڈانیلا کیس لیٹسن اپنا فالتو وقت جنوب مشرقی روس کے شہر ولاڈیوسٹاک میں سفر کرتے ہوئے گذارتا ہے۔ ڈانیلا کو کچھ سال پہلے تپ دق کا مرض لاحق ہوگیا تھا۔ ڈانیلا کا خیال ہے کہ اسے یہ مرض آوارہ کتوں کی وجہ سے لگا۔

جانوروں کے حقوق کے لیےکام کرنے والے لوگوں نے ثابت کیا ہے کہ ڈانیلا نے 1000 کتوں کا مارا ہے۔ ڈانیلا کتوں کو مارنے کے لیے زیادہ تر زہریلا گوشت استعمال کرتا تھا، تاہم کبھی کبھار وہ انہیں شکنجے میں پکڑ کر دوسرے طریقوں سے بھی مارتا تھا۔ ڈانیلا کو جب گرفتار کیا گیا تو اس نے کہا کہ آوارہ کتوں کو مارنا اس کا فرض ہے، آوارہ کتے لوگوں کی صحت کے لیے خطرہ ہیں اس لیے ان کا صفایا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ڈانیلا پر مقدمہ چلانے سے پہلے اس کے نفسیاتی ٹسٹ ہوئے جس میں وہ بالکل صحت مند ثابت ہوا۔ جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظمیں اور کارکن اس بات پر شدید برہم ہیں کہ ڈانیلا پر صرف 200 پاؤنڈ کا جرمانہ کیا گیا۔ ان کارکنوں کا کہنا ہے کہ ڈانیلا کی کاروائیوں کے دوران ایک ایک دن میں گلیوں میں 12 کتے بھی مردہ پائے گئے۔ ڈانیلا کی کاروائیوں کے دوران زہریلا گوشت کھانے سے صرف آوارہ ہی نہیں بلکہ لوگوں کے پالتو کتے بھی مارے گئے۔ جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے لوگوں کا کہناہے کہ وہ اتنے سے جرمانے سے مایوس ہوئے ہیں تاہم انہیں امید ہے کہ ڈانیلا مزید جرمانہ ادا کرنا نہیں چاہے گا، اس لیے ہو سکتا ہے کہ وہ اب کتوں کی نسل کشی سے باز رہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu