مرد ہو کر عورتوں کا لباس پہننے پر آدمی گرفتار

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 10 اپریل 2015 17:15

مرد ہو کر عورتوں کا لباس پہننے پر آدمی گرفتار

زمبابوے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل2015ء)زمبابوے کے علاقے دانگامورا میں ایک شخص کو بازاری عورتوں کا سا لباس پہننے پر گرفتار کر لیاگیا۔اس شخص کو ہمسایوں پر نظر رکھنے والی کمیٹی(Neighbourhood Watch Committee) کے ممبران نے گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

آفیسر انچارج نے بتایا کہ ماڈیونگا کو اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ ہمیں شک تھا کہ اس نے بُرے عزائم کی وجہ سے عورتوں کے کپڑے پہنے ہیں۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب ماڈیونگا سے پوچھا گیا کہ اس نے ایسے کپڑے کیوں پہنے تو اس نے جواب دیا کہ بس اس کے ذہن میں آیا کہ ایسے کپڑے پہننے ہیں تو پہن لیے۔ پولیس کے مطابق ماڈیونگا ایک کنفیوزڈ شخص ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu