ایسا پالتو جسے مالک اپنا خون پلاتا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 11 اپریل 2015 20:58

ایسا پالتو جسے مالک اپنا خون پلاتا ہے

جاپان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اپریل۔2015ء)بہت سے لوگ کتے اور بلیاں پال کر اور انہیں دیکھ کر خوش ہوتے ہیں مگر ایک شخص نے تو انتہا کر دی۔ اس شخص نے جونک پالی ہوئی ہے۔ موصوف نے نہ صرف جونک پالی ہوئی ہے بلکہ بھوک میں جونک کو اپنا خون بھی پلاتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر گھومتی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو دکھایا گیا ہے جس نے جونک کو اپنے بازو پر رکھا ہوا ہے اور وہ مزے سے خون کا ناشتہ کر رہی ہے ۔

جونک کا سائز بھی کافی بڑا ہے، یہ کہنی سے لے کر ہاتھ تک کی جسامت کی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ویڈیو جاپان میں بنائی گئی ہے مگر اس کا حتمی مقام معلوم نہیں ہو سکا۔ عام تاثر کے برعکس تمام جونکیں انسانی خون نہیں پیتی، اس کے برعکس وہ نرم سے کیڑوں اور حشرات کو مکمل نگل جاتی ہیں۔ فاسد خون پلانے کے لیے جونکوں کا استعمال تو عرصے سے ہو رہا ہے مگر پلاسٹک اور چند دوسری قسم کی سرجری کے دوران بھی خون کے انجماد کو روکنے کے جونکیں استعمال ہوتی ہیں۔ حال ہی میں چین کے ایک لڑکے کے گلے کا آپریشن کر کے 7 سینٹی میٹر کی جونک نکالی گئی، مذکورہ لڑکے نے سکول سے گھر واپس آتے ہوئے تالاب سے پانی پیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu