عورت کی ٹانگوں کی طاقت نے سب کو حیران کر دیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 13 اپریل 2015 14:33

عورت کی ٹانگوں کی طاقت نے سب کو حیران کر دیا

چین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل2015ء) ایک چینی عورت نے اپنی ٹانگوں کی طاقت دکھا کر سب کو حیران کر دیا۔ چین کے صوبے سیچوان میں ہونے والی سالگرہ کی ایک تقریب میں اس عورت نے کئی لوگوں کو اپنی ٹانگوں پر اٹھا لیا۔ مذکورہ عورت اپنی کمر کے بل لیٹی ہوئی تھی اور اس کی ٹانگوں پر ایک تختہ رکھا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اس نے پہلے دو آدمیوں کو اس تختے پر بیٹھا کر تختے کو چکر دئیے، اس کے بعد چار آدمیوں کو تختے پر بٹھایا۔ ان چاروں کا مجموعی وزن 660 پاؤنڈ(تقریباً 300 کلوگرام) تھا۔ اس مظاہرے کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اس نے کافی دیر تک ان چاروں کو اپنی ٹانگوں پر اٹھا کر چکر دئیے۔ اس مظاہرے پر تقریب کے شرکا نے کھل کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu