آئس بکٹ چیلنج کو بھول جائیں، اب پیش ہے پوپی چیلنج

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 14 اپریل 2015 14:08

آئس بکٹ چیلنج کو بھول جائیں، اب پیش ہے پوپی چیلنج

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل2015ء)پچھلے سال آئس بکٹ چیلنج کو بہت شہرت ملی جس میں برف کی طرح ٹھنڈے پانی کی بالٹی کو سر پر انڈیلا جاتا تھا۔ اگر کوئی انکار کرے تو اسے رفاعی کام کے لیے 100 ڈالر دینے پڑتے تھے۔ جو بالٹی سر پر انڈیل لیتا وہ کسی دوسرے شخص کو آئس بکٹ چیلنج دیتا، جو اسے قبول کرتا یا پھر چندے کی رقم دیتا۔ آج کل جس پاگل پن کو شہرت مل رہی ہے وہ پوپی چیلنج ہے۔

پوپی چیلنج میں ثابت لال مرچ کھانی پڑتی ہے یا پھر 1.50 پاؤنڈ کی رقم دینی پڑتی ہے جو دنیا سے بھوک کا خاتمہ کرنے میں استعمال ہوگی۔ پوپی چیلنج ارجٹائن سے شروع ہوا اور اب اسے اٹلی میں بے پناہ شہرت حاصل ہے۔ ارجنٹائن کے سابقہ فٹ بالر 41 سالہ جاویر زانٹی وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے اس چیلنج میں حصہ لیا اور چند سیکنڈ میں ہی اس کی چیخیں نکل گئی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انہوں نے یہ چیلنج دوسرے فٹ بالروں کو دے دیا، اور دوسرے فٹ بالروں نے مزید فٹ بالروں کو دے دیا۔ اس چیلنج کا نام پوپی چیلنج مشہور ہو گیا ہے کیونکہ فٹ بالر جاویر زانٹی کا نک نیم پوپی ہے۔ اس کھیل کے اصول بہت سادہ ہے۔ رقم کو جاویر زانٹی کی پوپی فاؤنڈیشن میں جمع کرائیں اور مرچ کھاتے ہوئے اپنی فلم بنا لیں۔ اس کے بعد اپنے مزید چار دوستوں کو یہ چیلنج دے دیں۔ایک ویب سائٹ کی جانب سے کیے گئے سروے میں جب لوگوں سے پوچھاگیا کہ کیا آپ پوپی چیلنج میں حصہ لیں گے تو 65 فیصد لوگوں نے نہیں میں جواب دیا جبکہ 35 فیصد نے ہی مرچیں کھانے کی ہمت دکھائی۔ ابھی تو یہ چیلنج اٹلی میں ہی حد سے زیادہ مشہور ہے مگر برطانیہ اور یورپ کے دوسرے ممالک میں بھی تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu