سب سے چھوٹا مگر سب سے بڑا سگریٹ نوش

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 14 اپریل 2015 19:26

سب سے چھوٹا مگر سب سے بڑا سگریٹ نوش

جاوا-انڈونیشیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اپریل۔2015ء)7 سالہ بچہ سگریٹ کا اتنا شیدائی ہے کہ روز کی 16 سگریٹ پی جاتا ہے۔ سگریٹ نوشی کی لت اسے 3 سال کی عمر میں لگی، جب وہ 60 سگریٹ روزانہ پیاکرتا تھا۔ دیہان اوالیدان کا تعلق مغربی جاوا، انڈونیشیا سے ہے۔ وہ سیساپار گاؤں کے چند بچوں میں سے ایک ہے جو اپنا وقت کھیل کود کی بجائے سگریٹ نوشی میں گذارتے ہیں۔

دیہان کے تین دوست 11 سالہ نوان، 7 سالہ جوان اور 8 سالہ ڈیڈو بھی اسی کی طرح نشئی ہیں۔ دیہان کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو سگریٹ نوشی سے روکنے کے معاملے میں بے بس ہیں۔ دیہان اپنے سگریٹ نوشی کے شوق کو پورا کرنے کے لیے اپنا جیب خرچ استعمال کرتا ہے، اگر جیب خرچ بند کر دیا جائے تو وہ گھر سے پیسے چرانا شروع کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

پہلے دیہان کھل کر سب سے سامنے سگریٹ پیتا تھا اب وہ کھیتوں میں جا کر اپنا نشہ پورا کرتا ہے۔

دیہان نے آہستہ آہستہ سگریٹ کم کرتے ہوئے 60 کی بجائے 16 کر دئیے ہیں مگر اسے چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ سگریٹ کے پیکٹ پر بنی خبردار کرنےوالی تصویر کو وہ جعلی سمجھتا ہے۔کثرت سگریٹ نوشی کے باعث اس کے ہونٹ سیاہ ہونے شروع ہو گئے ہیں اور اس کا اثر اس کے پھپھڑوں پر بھی پڑا ہے۔ انڈونیشیا میں بچوں میں سگریٹ نوشی کا رواج تیزی سے فروغ پاتا جارہا ہے۔ انڈونیشیا دنیا میں سگریٹ کی پانچویں بڑی منڈی ہے۔ یہاں کے ایک تہائی نوجوان 10 سال سے پہلے ہی سگریٹ کا مزہ چکھ چکے ہوتے ہیں۔ انڈونیشیا میں 61 ملین سے زیادہ لوگ سگریٹ پیتے ہیں۔ مردوں کی دوتہائی آبادی اس بری عادت میں مبتلا ہے۔ انڈونیشیا میں سگریٹ کا حصول اور اسے بطور عادت اپنانا دنیا میں سب سے زیادہ آسان ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu