ماں نے اپنے ہی بچے کو چیتے کے پنجرے میں ڈال دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 15 اپریل 2015 20:36

ماں نے اپنے ہی بچے کو چیتے کے پنجرے میں ڈال دیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اپریل۔2015ء)ایک ماں کو اپنے ہی بچے کو چیتے کے پنجرے میں ڈالنے کے جرم میں 6 ماہ کی قید ہوسکتی ہے۔ چیتے کا یہ پنجرہ ایک احاطے پر مشتمل تھا جو اوپر سے کھلا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 37 سالہ مچل سچواب اپنے دو سالہ بیٹے کو ریلنگ کے اوپر سے جھلا رہی تھی کہ بچہ اس کے ہاتھ سے پھسل کر 10 فٹ دور نیچے جا گرا۔یہ واقعہ کلیولینڈ میٹروپارکس چڑیا گھر میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

بچے کے گرنے کے بعد ماں اور باپ دونوں ہی پنجرے میں کود پڑے اور روتے ہوئے بچے کو باہر نکال لائے۔ اس ساری کاروائی کے دوران چیتا ان سب کو دور بیٹھا دیکھتا رہا۔ ایسے لگتا تھا جیسے اس نے انہیں نظر انداز کر دیا ہو۔ بچے کو گرنے سے چند خراشیں آئیں ، جن کی مرہم پٹی کر دی گئی۔چڑیا گھرکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ماں کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔ پچھلے سال بھارت میں نئی دہلی کے چڑیا گھر میں ابھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک لڑکا شیر کے پنجرے نما احاطے میں گر گیا اور شیر اسے اٹھا کر بھاگ گیا۔ لڑکا بعد میں ہلاک ہوگیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu