بیٹی کے نمبر بڑھانے کے لیے ایک باپ کا جدید ترین طریقہ

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 15 اپریل 2015 20:41

بیٹی کے نمبر بڑھانے کے لیے ایک باپ کا جدید ترین طریقہ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اپریل۔2015ء)اپنے بچوں کو پڑھائی کی طرف راغب کرنے کے لیے ہم کیا کچھ نہیں کرتے، بہت کم بچے ہوتے ہیں جو خود سے پڑھنے کا شوق رکھیں۔ اکثریت کو طرح طرح کے لالچ دے کر پڑھانا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

کچھ والدین ڈنڈے کے بے دریغ استعمال کے بھی حامی ہیں مگرایک باپ ایسا بھی ہے جس نے اپنی بیٹی کا گریڈ درست رکھنے کے لیے الگ ہی طریقہ اپنا ہے۔اپنی بیٹی کا ڈی گریڈ آنے پر اس نے بیٹی کا موبائل فون چھین کر آگ میں ڈال دیا۔ اس کی فوٹو اس نے سوشل میڈیا سائٹ پر پوسٹ کر کے اس کے نیچے لکھا کہ یہ میری بیٹی کا موبائل ہے۔ اس کا ڈی گریڈ آیا تھا۔ بی گریڈ آنے کی صورت میں صرف شیشہ توڑا جاتا۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ لازمی بچوں کے گریڈ اچھے کرے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu