کیا دو اجنبی اتنے ہمشکل بھی ہو سکتے ہیں؟

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 16 اپریل 2015 11:46

کیا دو اجنبی اتنے ہمشکل بھی ہو سکتے ہیں؟

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل2015ء)یہ بات شاید نسلوں سے منتقل ہوتی آئی ہے کہ ایک انسان کے دنیا میں سات ہمشکل ہوتے ہیں۔لگتا ہے یہ بات نیامہ نے بھی سن لی۔ 26 سالہ نیامہ ڈبلن کے ٹی وی میں میزبانی کے فرائض سر انجام دیتی ہے۔ اس نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر ایک منصوبہ بنایاکہ اُن تینوں میں سے کون سب سے زیادہ مماثلت والا ہم شکل ڈھونڈتا ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے فیس بک پر مہم چلائی اور ایک ویب سائٹ twinstrangers.com بھی بنائی۔ 28 دن بعد ہی اُن کے پاس بے شمار تصاویر آنے لگی۔ نیامہ کو سب سے پہلے اپنی ہم شکل ملی جو 29 سالہ کرین تھی۔ کرین آئرلینڈ میں ہی نیامہ کے گھر سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر رہتی ہے، اس لیے دونوں جڑواں لڑکیوں کی ملاقات بھی بہت آسانی سے ہو گئی۔ ملاقات میں دونوں نے جو تصاویر بنوائی ہیں انہیں دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ اجنبی لڑکیاں ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں بالکل ہمشکل جڑواں بہنوں کی طرح نظر آ رہی تھی۔ نیامہ کی دو بہنیں ہیں جبکہ کرین کی پانچ بہنیں ایک بھائی ہے۔ سب کا یہی کہنا ہے کہ وہ بہن بھائیوں میں ایک دوسرے سے اتنی مماثلت نہیں رکھتے جتنی کرین اور نیامہ آپس میں رکھتے ہیں۔ نیامہ اور اس کے دوستوں کی ہم شکل تلاش کرنے کی جستجو 27 اپریل تک جاری رہے گی۔ اگر کوئی اپنے آپ کو اُن کا ہمشکل سمجھتا ہے تو انہیں اپنی تصویر بھجوا سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu