امریکا میں دنیا کی سب سے لمبی ٹوتھ پیسٹ ٹیوب کی قطار بنانے کا عالمی کارنامہ

ہفتہ 18 اپریل 2015 14:32

امریکا میں دنیا کی سب سے لمبی ٹوتھ پیسٹ ٹیوب کی قطار بنانے کا عالمی کارنامہ

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) .امریکا میں دنیا کی سب سے لمبی ٹوتھ پیسٹ ٹیوب کی قطار بنانے کا عالمی کارنامہ۔دنیا بھر میں مختلف کمپنیوں کے متعارف کر دہ ٹوتھ پیسٹ سے دانت صاف اور چمکائے جاتے ہیں لیکن امریکا میں ٹوتھ پیسٹ ٹیوب کے ساتھ کچھ الگ ہی کیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر یو نیورسٹی ہائیٹس میں ایک نجی یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے مل کر جم کے فرش پر ایک گھنٹے کی محنت سے 2ہزار 82ٹوتھ پیسٹ ٹیوب کو ان کے ڈبوں سے نکال کر ایک ترتیب میں ساتھ ساتھ رکھ کر قطار بنائی اور یہ عالمی کارنامہ اپنے نام کر لیا۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ بھی اس وقت وہاں مو جود تھی جنھوں نے ان طلبہ کی اس کاوش کو سرا ہتے ہوئے انہیں دنیا کی سب سے لمبی ٹوتھ پیسٹ ٹیوب کی قطار بنانے کے عالمی اعزاز سے نواز ا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu