10 پاؤنڈ کا کھلونا اتنا قیمتی ہوسکتا ہے، کسی نے سوچا بھی نہ تھا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 18 اپریل 2015 19:31

10 پاؤنڈ کا کھلونا اتنا قیمتی ہوسکتا ہے، کسی نے سوچا  بھی نہ تھا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اپریل۔2015ء)بوڈ،کورنل سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کے 10 پاؤنڈ میں خریدے گئے ٹیڈی بیئر کی اصل قیمت 62500 پاؤنڈ ہے۔ لیاروجر اور ریان فلاناگھان دونوں ہی کھلونے بیچتے ہیں۔ دونوں نے ایک دوسرے سٹال سے 10 پاؤنڈ میں گلابی رنگ کر ٹیڈی بیئر خریدا۔ 22 سالہ ریان نے فوراً بھانپ لیا کہ یہ ٹیڈی بیئر پرنسس ڈیانا ڈی بینی بے بی ایڈیشن کے پہلے 100 ٹیڈی بیئر میں سے ایک ہے، اس کی موجودہ مالیت 62500 پاؤنڈ ہے۔

(جاری ہے)

لیا اور ریان نے اس ٹیڈی بیئر کو ای بے پر نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس وقت تک اس کی قیمت 62500 پاؤنڈ لگ چکی ہے۔ یہ جوڑا حاصل ہونے والی رقم سے اپنے مکان کا ایڈوانس دے گا۔ لیا کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ ہم نے اس کھلونے کو 10 پاؤنڈ میں خریدا اور یہ ہزاروں پاؤنڈ کا نکلا۔ ٹیڈی بیئر کا یہ ایڈیشن 1997 میں شہزادی ڈیانا کی وفات پر پرنسس آف ویلز میموریل ٹرسٹ کے عطیات جمع کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ اس کے ٹیگ پر جو نظم لکھی ہے اس میں شہزادی ڈیانا کو فرشتہ قرار دیا گیا ہے

Browse Latest Weird News in Urdu