57 کلوگرام کی لڑکی دوبارہ اپنا وزن172 کلو گرام کرنا چاہتی ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 18 اپریل 2015 19:51

57 کلوگرام کی لڑکی دوبارہ اپنا وزن172 کلو گرام کرنا چاہتی ہے

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اپریل۔2015ء)ہر موٹی عورت کا (اور بہت سے مردوں کا بھی) یہی خواب ہوتا ہے کہ کاش اس کا وزن کم ہوجائے۔اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے کیا کچھ نہیں کیا جاتا، فاقے تک کاٹے جاتے ہیں۔مگر 20 سالہ ایمیلیا جین ہیرس کا کہنا ہے کہ اس پتلی کمریا اس کے لیے ایک ڈراونے خواب کی طرح ہے۔ اصل میں وہ کروہن کے مرض میں مبتلا ہے۔

اس مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے وہ مسلسل درد کا شکار رہتی ہے، اسی وجہ سے کچھ کھا پی بھی نہیں سکتی۔ مس ہیرس کا وزن پہلے 172 کلوگرام تھا جو بیماری کی وجہ سے صرف 20 ماہ میں کم ہو کر 57 کلو گرام رہ گیا۔ بیماری کے باعث وہ کچھ کھا نہیں سکتی، جو کھاتی ہے الٹی میں نکل جاتا ہے۔ وہ ہروقت انتڑیوں کے درد میں مبتلا رہتی ہے۔ مس ہیرس کا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ پہلے جیسی موٹی ہونے اور نارمل طریقے سے کھانے پینے کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

وہ بہت مشکل سے اپنی غذا حلق سے اتارتی ہے۔ اپنے دوستوں کے ساتھ کبھی باہر کھانے کے لیے نہیں جا سکتی ۔ وہ اپنی زندگی سے اکتا گئی ہے۔ وہ کام نہیں کر سکتی ، اس کے بال اور بھنویں مسلسل گر رہے ہیں۔چلمسے وڈ، برمنگھم سے تعلق رکھنے والی مس ہیرس کا کہنا ہے کہ لوگ اس کے پرکشش جسم کی بہت تعریف کرتے ہیں مگر وہ اس جسم میں ہمیشہ درد میں مبتلا رہتی ہے۔ 14 سال کی عمر میں لوگ ہیرس کو موٹی بم بم کہتے تھے، اس کا جو دل کرتا تھا کھاتی تھی مگر گذشتہ 20 ماہ میں اس کا وزن 172 کلو سے کم ہو کر 57 کلو رہ گیا ہے۔ہیرس کا کہنا ہے کہ میں اپنا وہی جسم پانا چاہتی ہوں۔

Browse Latest Weird News in Urdu