دنیا کی معصوم ترین نرس

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 19 اپریل 2015 14:36

دنیا کی معصوم ترین نرس

پولینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19اپریل۔2015ء) کون کہتا ہے کہ بلی خیال رکھنے والی جانور نہیں۔ ایک سابقہ بھٹکتی ہوئی بلی نے جانوروں کی حفاظت کے ایک سنٹر میں دوسرے زخمی اور بیمار جانوروں کی دیکھ بھال کی ذمہ دار سنبھال لی ہے۔ ریڈامینس نامی کالی بلی کو پچھلے سال انتہائی زخمی حالت میں شمالی پولینڈ کے شہر بائدگوسزسز کے سنٹر میں لایا گیا تھا۔

46 سالہ جانوروں کی ڈاکٹر لوسیانا کوزیل زاوالیچ نے بتایا کہ بلی کی حالت اتنی خراب تھی کہ سب اس کی زندگی نے مایوس ہو گئے۔

(جاری ہے)

اسی مایوسی کے عالم میں اسے فرش پر لٹا دیا گیا مگر پھر اس کی حالت سنبھلنا شروع ہو گئی۔ڈاکٹر کی مطابق اس بلی کی فطرت بہت رحمدلانہ ہے۔ یہ دوسروں خیال رکھ کر خوش ہوتی ہے۔ یہ دوسرے بیمار جانوروں سے کھیلتی ہے، انہیں گلے لگاتی ہے۔

انہیں صاف کرتی ہے اور ان کے ساتھ سو جاتی ہے۔ شدید بیمار جانوروں کو یہ بہت زیادہ توجہ دیتی ہے۔ خود موت کو قریب سے دیکھ کر شاید اسے بھی دوسرے جانوروں کی تکلیف کا احساس ہو گیا ہے۔ سنٹر کے سٹاف نے بلی کا نام ریڈامینس پولش ٹی وی کے بچوں کے ایک پروگرام پر رکھا ہے جس میں ایک مصری شخص بچے کو اپنی جان بچانے کے عوض 7 خواہشیں پوری کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu