انوکھا ترین شادی کارڈ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 19 اپریل 2015 15:09

انوکھا ترین شادی کارڈ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19اپریل۔2015ء)ہمارے قارئین اب تک ہزاروں ڈیزائنوں کے اردو ، انگریزی یا علاقائی زبانوں کے شادی کارڈ دیکھ چکے ہونے۔ ڈیزائن کے علاوہ سب میں عبارت ایک ہی طرح کی ہوتی ہے۔اب ہم اپنے قارئین کو ایک حیران کن اور دلچسپ شادی کارڈ کے بارے میں بتاتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتے اس شادی کارڈ کو چند دنوں میں ہی دس لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں مگر یہ اپنے انوکھے پن کی وجہ سے مشہور ہوتا جا رہا ہے۔

یہ شادی کارڈ دعوت نامہ کم اور سروے فارم زیادہ لگتا ہے۔ اے فور سائز کے اس شادی کارڈ میں چیک باکس بنے ہوئے ہیں اور دعوت نامہ وصول کرنے والوں کو کہا گیا ہے کہ جو چیک باکس اپلائی ہوتا ہے اس پر ٹک کر دیں۔ اس شادی کارڈ پر لکھا ہے کہ میں شادی میں شریک نہیں ہو سکوں گا کیونکہ، اس کے آگے کچھ وجوہات اور پھر چیک باکس دئیے ہوئے۔

(جاری ہے)

ایک وجہ بڑی دلچسپ ہے کہ میں شادی میں اس لیے شریک نہیں ہو سکوں گا کیونکہ میرا آپ کی فیملی سے پرانا جھگڑا ہے۔

اس کے علاوہ اس میں یہ بھی لکھا ہے کہ میں اس شادی میں اس لیے شریک ہونگا اور پھر اس کے آگے وجوہات اور چیک باکس۔ ایک جگہ لکھا ہے کہ میں اپنے ساتھ اتنے بچے لاؤں گا ، آگے چیک باکس میں لکھا ہے کہ جن کے لیے الگ نشت درکار ہوگی، وہ پھول پھینکے گے، انگوٹھی پکڑائیں گے۔ سب سے آخر میں مہمانوں سے پوچھا گیا کہ انہوں نے دعوت نامے کے اس طریقے کو کیسا پایا۔ کنفیوزنگ، حیران کن، حیرت انگیز طور پر موثر۔ اس طرح کے شادی کارڈ سے اور کچھ ہو نہ ہو میزبان کو پہلے ہی پتہ چل جاتا ہے کہ شادی کے فنکشن میں کتنے مہمان شریک ہونگے۔ سب سے اہم بات یہ کہ اس طریقے سے پہلے ہی پتہ چل جائے گا کہ کونسے چاچا، ماما، پھوپھی اور خالہ کو منانے کی ضرورت پڑے گی۔ یعنی شادی کے دن ڈراموں کے کم سے کم چانس۔

Browse Latest Weird News in Urdu