شکاری خود شکار ہوگیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 19 اپریل 2015 20:07

شکاری خود شکار ہوگیا

چیورنارتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19اپریل۔2015ء)زمبابوے میں ایک ہاتھی خود کو شکار کرنے والے شکاری کو ہی کچل ڈالا۔ایان گبسن ایک کلائنٹ کو شکار کرا رہا تھا کہ اس نے ایک بڑے ہاتھی کو دیکھا۔ وہ اسی کے نشانوں کا پیچھا کرتے ہوئے وہاں پہنچے تھے۔ ایان کو اس بات کا احساس ہی نہ ہوا کہ جس ہاتھی کا وہ پیچھا کر رہے ہیں وہ بدمست ہوا پھر رہا ہے ۔

شکاری ایان ہاتھی کا پیچھا کرتے ہوئے اس سے 150 فٹ کے فاصلے تک چلا گیا۔

(جاری ہے)

ہاتھی ایک دم مڑا اور ایان کو اس کے سنبھلے سے پہلے کچل کر مار ڈالا۔ شکاریوں کی ویب سائٹ سفاری کلاسکس نے اس کی موت کی اطلاع دی۔ ویب سائٹ نے لکھا کہ انہیں انتہائی افسوس کے ساتھ چھیفوٹی سفاری کےپیشہ ور شکاری ایان گبسن کی موت کا اعلان کرنا پڑرہا ہے۔ انٹرنیشنل ہنٹر ایجوکیشن ایسوسی ایشن کے مطابق صرف امریکا اور کینیڈا میں ہر سال 1000 افراد حادثاتی طور پر شکاریوں کی گولی کا نشانہ بن جاتے ہیں۔ ہلاک یا زخمی ہونے والوں میں عام افراد کے علاوہ شکاری بھی ہوتے ہیں۔ تاہم بہت سے شکاری اپنے شکار کا نشانہ بھی بنتے ہیں، جیسے کہ ایان گبسن بنا۔

Browse Latest Weird News in Urdu