انوکھا چیلنج، جس کا نتیجہ بھیانک شکل کی صورت میں نکلتا ہے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 22 اپریل 2015 16:41

انوکھا چیلنج، جس کا نتیجہ بھیانک شکل کی صورت میں نکلتا ہے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل2015ء)آئس بکٹ چیلنج کے بعد سوشل میڈیا پر درجنوں چیلنج سامنے آ چکے ہیں اور مشہور بھی ہو رہے ہیں۔ ایک نیا، انوکھا ، حیران کن بلکہ پریشان کن چیلنج کیلی جینر چیلنج (#kyliejennerchallenge) بھی ہے۔اس چیلنج میں حصہ لینے والے بوتل یا شوٹ گلاس کی مدد سے اپنے ہونٹوں کو دوگنا سے بھی موٹا کر لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس چیلنج میں حصہ لینے والے ایک بوتل یا گلاس کے کھلے حصے پر منہ رکھتے ہیں اور سانس کو اندر کھینچتے ہیں۔ ہوا ختم ہوتے ہیں اُن کے ہونٹ بہت بڑے ہو جاتے ہیں۔ اس عمل میں کافی درد بھی ہوتا ہے۔ بے شمار لڑکے اور لڑکیاں اس چیلنج میں حصہ لے کر اپنی فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگ تو ایسے ہیں جو اپنے ہونٹ زخمی کرابیٹھے۔

Browse Latest Weird News in Urdu