کتے نے کامیابی سے ٹریکٹر چلا لیا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 22 اپریل 2015 18:36

کتے نے کامیابی سے ٹریکٹر چلا لیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22اپریل۔2015ء)کتے کی پیروی کرنے کا تو بہت سے لوگ سوچ بھی نہیں سکتے مگر برطانیہ میں جنوبی لانارکشائر میں ایک کتے کے ٹریکٹر کو کنٹرول یعنی ڈرائیونگ کرنے کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو اس اس کی پیروی میں اپنی رفتار بھی ہلکی کرنی پڑی۔ یہ دلچسپ واقع ایم 74 پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک سکاٹ لینڈ نے اس واقعے سے متعلق اپنے ٹوئیٹ میں بتایا۔

انہوں نے اس بات پر بھی اصرار کیا کہ اُن کی بات کو مذاق نہ سمجھا جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسان اور پولیس موقع پر موجود تھے اور کسان کا ٹریکٹر کھیت میں کھڑا تھا کہ کتے نے ٹریکٹر چلانا شروع کر دیا، ٹریکٹر کھیت سے سیدھا سڑک پر آیا اور آگے ساری سڑک ہی خالی تھی۔ اس واقعے میں نہ تو کتا اور نہ ہی کسی دوسری گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا۔

Browse Latest Weird News in Urdu