کسی فضائی کمپنی سے اتنے گھٹیا کام کی امید تو نہ تھی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 22 اپریل 2015 19:10

کسی فضائی کمپنی سے اتنے گھٹیا کام کی امید تو نہ تھی

پنسلوانیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22اپریل۔2015ء)پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے کہا ہے کہ انہوں نےصبح صبح ہوائی جہاز سے ٹوائلٹ پیپر اور پلاسٹک کے ٹکڑے گرتے دیکھے ہیں۔امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔جہاز سے کچرے کی برسات صبح ساڑھے چھ بجے ہوئی۔ اس کچرے نے ویسٹ پٹسٹن، پنسلوینا کے بہت سے گھروں کی چھتوں، لان اور درختوں کو ڈھانپ لیا۔

(جاری ہے)

ایک خاتون نے بتایا کہ یہ انتہائی پاگل پن کی بات ہے کہ انہیں صبح سویرے اٹھ کر اپنے لان میں ٹوائلٹ پیپرز کو دیکھنا اور سونگھنا پڑا۔خاتون کا کہنا تھا کہ میں جاننا چاہتی ہوں یہ کیسے ہوا، کس نے کیا، کیوں کیا اور اب اسے صاف کون کرے گا؟ اس خاتون نے انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کو بلایا جنہوں اسے فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس بھیج دیا۔ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ملبہ دیکھ کر اندازہ کیا جائے گا کہ یہ کس ائیر لائن کا ہو سکتا ہے، وہ اس بات کا بھی پتہ چلائیں گے کہ جس وقت اس کباڑ کی بارش ہوئی اس علاقے سے کونسا جہاز گذر رہا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu