ذہنی طور پر معذور بچہ بھی خدا کی نعمت ہوتا ہے۔ امریکی آرٹسٹ کا پیغام

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 22 اپریل 2015 21:25

ذہنی طور پر معذور بچہ بھی خدا کی نعمت ہوتا ہے۔ امریکی آرٹسٹ کا پیغام

اوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22اپریل۔2015ء)اوٹا سے تعلق رکھنے والے ایک باپ نے اپنے 18 ماہ کے بیٹے کی چند حیرت انگیز تصاویر بنائی ہیں۔ایلن لارنس کا بیٹا ڈاؤن سینڈروم کا مریض ہے۔ اس مریض میں بچے جسمانی طور پر تو بڑھتے میں مگر ذہنی طور پر بچے رہتے ہیں۔اس مرض کے بالغ مریض کا آئی کیو لیول 8 یا 9 سال کے بچے جتنا ہوتا ہے۔ آجکل بچے کی پیدائش پہلے بھی بچے میں اس مرض کی تشخیص کی جا سکتی ہے جبکہ پیدا ہونے کے فوراً بعد بھی بچے کا پتہ چل جاتا ہے کہ آیا وہ اس مرض میں مبتلا ہے یا نہیں۔

ایلن نے اپنے اپنے کی جو تصاویر بنائی ہیں، اُن میں اسے سپر ہیرو کی طرح اڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان تصاویر بنانے سے ایلن کا مقصد یہ تھا کہ دنیا میں اس مرض کے حوالے آگہی پھیلائی جائے۔ لوگوں کو بتایا جائے کہ اس مریض میں مبتلا بچوں کے ساتھ بھی ہنسی خوشی زندگی گذاری جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ایلن نے بتایا کہ اُس نے اپنے بیٹے ول کی یہ تصاویر پچھلے سال بنانی شروع کی تھیں۔

ول چھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہے۔ایلن نے بتایا کہ انہیں ول کی پیدائش کے بعد پتہ چلا کہ ول ڈاؤن سینڈروم کے مرض میں مبتلا ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ول نے وہی کچھ کرنا شروع کر دیا جو اس کے ذہن میں آتا۔ وہ عجیب مزاحیہ انداز میں رینگتا، ایسے لگتا جیسے وہ اڑنا چاہ رہا ہے۔ول کے گھر والے اکثر مذاق میں کہتے ہیں کہ ول ایک دن اڑنا شروع کر دے گا۔

ایلن لارنس آرٹ ڈائریکٹر اور ویب ڈیزائنر ہے۔ اس کے علاوہ وہ فری لانس فوٹو گرافی بھی کرتا ہے۔اس نے اپنے گھر والوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لیے ول کے فوٹو بنانے شروع کیے۔ یہ فوٹو اس طرح تھے جیسے ول ہوا میں پرواز کرتا ہوا سپر ہیرو ہے۔ایلن نے اسے اڑتا ہوا اس لیے دکھایا کیونکہ وہ اسی انداز میں رینگتا ہے۔جلد ہی ایلن کو محسوس ہوا کہ ان تصاویر میں بہت گہرائی ہے۔

ان تصاویر کو معاشرے میں آگہی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ایلن کا کہنا ہے کہ میں دوسرے والدین کو بھی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کے حوالے سے مثبت پہلو کو ہی ذہن میں رکھا کریں، اس نے والدین کو کہا کہ ڈاؤن سینڈروم کے ساتھ بھی بچہ خدا کی نعمت ہوتا ہے۔ایلن نے جب انسٹا گرام پر ان تصاویر کو شیئر کرنا شروع کیا تو اس کے فالورز کی تعداد 200 سے 7000 ہو گئی۔اب ایلن کا ارادہ ہے کہ وہ ول کی تصاویر کےکیلنڈر بنائے گا۔ اس حوالے سے اس نے کک سٹارٹر پر پیسے جمع کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ ایلن کا کہنا ہے کہ آدھی رقم وہ ڈاؤن سینڈروم کے مریضوں کو دیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu