ماں کی موت۔ دو سالہ بچے کا اقرار جرم

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 23 اپریل 2015 19:50

ماں کی موت۔ دو سالہ بچے کا اقرار جرم

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اپریل۔2015ء)ایک عورت لفٹ کے خالی شافٹ میں گرنے سے ہلاک ہوگئی۔ اسے اس کے دوسالہ بیٹے نے دھکا دیا تھا۔شی ہونگ فینگ لفٹ شافٹ کی تہہ میں مردہ پائی گئی۔ وہ اپنی چابیاں ڈھونڈ رہی تھی۔45 سالہ عورت نے مشرقی چین کے شہر ننگبو کی ایک عمارت کی لفٹ کے ساتھ خالی جگہ میں اپنی چابیاں گرا دی تھیں۔ 52 سالہ بلڈنگ منیجر نے کہا کہ عورت نے کچھ کچرا پھینکتے ہوئے اپنی چابیاں بھی گرا دی۔

عورت نے منیجر سے مدد مانگی تو منیجر نے کہامیں لفٹ کے شافٹ کا دروازہ کھول کر لفٹ اوپر اٹھا دوں گا پھر عور ت پانچویں منزل پر لفٹ شافٹ کی سائڈ میں تھوڑی کی جگہ پر اپنی چابی دیکھ لے۔ اس کے بعد جب منیجر اوپر گیا تو وہاں پر صرف 2 سالہ بچے کو کھڑے دیکھا۔ منیجر نے بچے سے پوچھا تمہاری ممی کہاں ہے تو بچے نے کہا کہ میں نے اسے دھکا دے دیا۔

(جاری ہے)

اس پر منیجر نے شافٹ میں دیکھا تو اسے تہہ میں عورت پڑی نظر آئی۔

منیجر نے بچے کو سائیڈ پر کر کے پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ لفٹ میں تو نگرانی کا کیمرہ موجود ہے مگر اس منزل پر کوئی کیمرہ نہیں، اس لیے ہم پتہ نہیں چلا سکتے کہ حتمی طور پر کیا ہوا تھاتاہم اگر بچہ کہہ رہا ہے تو ہمیں یقین کرنا پڑے گا کہ اسی نے اسے دھکا دیا ہے۔پولیس نے یہ بھی کہا کہ وہ بچے کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہے بلکہ اسے حادثے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ بچے کے باپ کا کہنا ہے کہ بیوی کی موت تو اس کے لیے سب سے بڑا حادثہ ہے ہی مگر اس سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ اس کے بیٹے کو ساری زندگی احساس جرم کے ساتھ گذارنی پڑے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu