عجیب الخلقت بچے کی پیدائش، ہندوؤں نے پوجا شروع کر دی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 23 اپریل 2015 21:50

عجیب الخلقت بچے کی پیدائش، ہندوؤں نے پوجا شروع کر دی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اپریل۔2015ء)ہزاروں ہندو ایک ایسے بچے کی زیارت کے لیے امنڈے چلے آ رہے ہیں جسکے آٹھ ہاتھ پاؤں ہیں۔اس بچے کا ابھی تک کوئی نام نہیں رکھا گیا۔ یہ بچہ چار ٹانگوں اور چار ہاتھوں کے ساتھ پیدا ہوا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچے میں یہ پیدائشی نقص دوسرے ادھورے جڑواں بچے کی وجہ سےہے ۔ پوجا کرنے والے دھڑا دھڑ بھارت کے ایک چھوٹے سے گاؤں دمری اسری کا رخ کر رہے ہیں، وہ گنیش دیوتا کی دوبارہ آمد کا جشن منا رہے ہیں۔

ہندو دھرم میں گنیش دیوتا کو اہم مقام حاصل ہے۔

(جاری ہے)

گنیش دیوتا کے بھی 4 ہاتھ تھے۔ کنٹالیش پانڈے نے بتایا کہ وہ 72 میل کا سفر کر کے بچے کی جھلک دیکھنے آیا ہے۔اس نے کہا کہ جب میرے دوست نےاس بچے کی تصویر دکھائی تو میں اسے فوٹو شاپ کا کمال سمجھا مگر جب اس نے یقین دلایا تو میں درشن کرنے چلا آیا۔ بچے کی ماں اوریدا خاتون کی حالت کا ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا۔یہ ہندوستان کا پہلا بچہ نہیں جس کی پوجا ہو رہی ہے۔ پچھلے سال 13 سالہ ارشد علی خان کو بھی ہندودیوتا ہنومان کا درجہ دیا گیا تھا۔ ارشد علی خان کی 7 انچ کی دم ہے، جسے وہ ختم کرانے کا سوچ رہا ہے مگر اس کے باوجود بھی لوگ اس کی پوجا کرتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu