کینیا میں گائے نے چارے کو چھوڑ کر بھیڑوں کو بطور خوراک کھانا شروع کر دیا

جمعہ 24 اپریل 2015 13:07

کینیا میں گائے نے چارے کو چھوڑ کر بھیڑوں کو بطور خوراک کھانا شروع کر دیا

نیروبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء)کینیا میں ایک ایسی گائے ہے جس نے چارے کو چھوڑ کر بھیڑوں کو بطور خوراک کھانا شروع کر دیا ہے۔بی بی سی مانیٹرنگ کے مطابق یہ گوشت خور گائے کینیا کے جنوب مغرب میں واقع دیہی علاقے ناکورو کے ایک کسان چارلس مابولیو کے باڑے میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

چارلس مابولیو نے بتایا کہ ایک صبح انھوں نے دیکھا کہ گائے نے انکی ایک بھیڑ کو زخمی کرنے کے بعد کھا رہی ہے ‘ یہ سلسلہ رکا نہیں اور اگلے ہی دن وہاں سے ایک اور بھیڑ غائب تھی۔

کسان نے بتایا کہ پہلے واقعے پر ہم نے سوچا کہ گائے بھوکی ہے اس کی خواراک کو دگنا کر دیا جائے مگر ایسا کرنے کے باوجود گائے نے بھیڑوں کا پیچھا جاری رکھا۔مقامی زرعی افسر البرٹ کبوگی نے بتایاکہ یہ خشک موسم ہے اور اس موسم میں بہت سے جانوروں کو چارے سے وہ غذائی جزو نہیں مل پاتے جو عام حالات میں دستیاب ہوتے ہیں ‘ اس لئے ہو سکتا ہے کہ یہ غذائی قلت کے باعث ہو۔

Browse Latest Weird News in Urdu