لمبے بالوں کا بھارتی ریکارڈ بمقابلہ ورلڈ ریکارڈ

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 25 اپریل 2015 19:53

لمبے بالوں کا بھارتی ریکارڈ بمقابلہ ورلڈ ریکارڈ

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اپریل۔2015ء)کہاوت ہے کہ گنجی نہائے گی کیا، نچوڑے گی کیا؟ اس کے برعکس انتہائی صورتحال کیا ہوگی؟ یہی کر بال اتنے زیادہ ہوں کہ دھونے، نچوڑنے اور بنانے کے لیے ملازمین رکھنے پڑیں۔ایسا ہی کچھ بھارت سے تعلق رکھنے والی سمیتا شریواستر کے ساتھ ہو رہا ہے۔37 سالہ سمیتا کے بال جب 6 فٹ(1.8 میٹر) کے تھے تو اس کا نام بھارت کی لمکا بک آف ریکارڈ میں درج کر لیا گیا تھا۔

اس وقت سمیتا کے بال 7 فٹ(2.1میٹر) لمبے ہیں۔ یہ بال باسکٹ بال کھیلنے والے کھلاڑیوں کے اوسط قد سے بھی 3 انچ زیادہ ہیں۔ سمیتا کا کہنا ہے کہ وہ لمبے بالوں کے حوالے سے اپنا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانا چاہتی ہے۔سمیتا کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی بازار جاتی ہے تو بچے اور خواتین اس کے پاس آکر اس کے بالوں کے بارے میں پوچھتے ہیں، وہ ہاتھ لگا کر یقین کرتے ہیں کہ یہ واقعی اصلی بال ہیں۔

(جاری ہے)

جب انہیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ اصل بال ہیں تو وہ اسے کہتے ہیں کہ آپ بہت خوش قسمت ہو جو آپ کے اتنے بڑے بال ہیں۔ بہت سی مقامی کمپنیوں نے سمیتا کو اپنے مصنوعات کے حوالے سے برانڈ ایمبیسیڈر بنایا ہوا ہے۔اپنے شہر میں ہونے والے مقابلہ حسن میں بھی اسے مستقل جج کی حیثیت حاصل ہے۔ گینیز بک میں اپنا نام درج کرانے کی خواہش رکھنے والی سمیتا ابھی لمبے بالوں کے ورلڈ ریکارڈ سے بہت دور ہے۔اس وقت لمبے بالوں کا ورلڈ ریکارڈ 2004 سے چین کی شی کیوپنگ کے پاس ہے۔ شی کیوپنگ کے بال 1973 سے مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ اس وقت اُن کی لمبائی 18 فٹ 5.54 انچ(5.627میٹر) لمبے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu