برطانوی کی امریکی ہوٹل میں غلیظ حرکت

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 27 اپریل 2015 12:51

برطانوی کی امریکی ہوٹل میں غلیظ حرکت

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل2015ء) فلوریڈا کے ایک ہوٹل میں آئس مشین میں پیشاب کرنے پر ایک برطانوی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔41 سالہ اینڈریو وڈ کا تعلق ہمپسشائر سے ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے ہارڈ راک ہوٹل آرلینڈو میں رکھی آئس مشین میں صبح سویرے کے وقت پیشاب کر دیا۔

(جاری ہے)

وہاں پر موجود دوسرے شخص نے گارڈ کو اس واقعے کی اطلاع دی۔گارڈ نے اینڈریو کو پکڑ لیا۔ جب اس سے اس کی شناخت پوچھی گئی تو یہ چیخنے چلانے لگا ۔پولیس وہاں پہنچی تو اینڈریو نشے میں دھت تھا اور اس میں سے الکوحل کی بدبو آ رہی تھی۔ پولیس نے اس پر مقدمہ درج کر کے حراست میں لے لیا تاہم بعد وہ ایک ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا ہوگیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu